ابنا: آج گلشن راوی کا 62 سالہ شہباز ، اچھر اکا 65 سالہ شوکت، بھگت پورہ کا 15 سالہ اسامہ اور ساندہ کا چالیس سالہ عبدالحمید ڈینگی کے باعث دم توڑ گئے۔ پنجاب میں 24 گھنٹوں میں 350 افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہوگئے جس سے صوبے میں مریضوں کی تعداد پندرہ ہزار 783 ہوگئی۔ پنجاب کے مختلف اسپتالوں میں اس وقت ایک ہزار 359 افراد زیر علاج ہیں جبکہ پندرہ ہزار پانچ سو چودہ افراد صحت یا ب ہوچکے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ڈینگی کے خاتمے کے لیے بنیادی کئیر سسٹم کی فراہمی کے لیے تمام وسائل صرف کیے جا رہے ہیں۔ تعلیمی اداروں میں ڈینگی آگاہی سیمیناروں کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔ ..........
/169