ابنا: پاکستاني وزارت خارجہ کي ترجمان تہمينہ جنجوعہ نے کہا ہے کہ يقيني طور پر پاکستان کے قبائلي علاقوں پر امريکا کے ڈرون حملے، پاکستان کے اقتدار اعلي کي خلاف ورزي ہيں اور ان حملوں کي مخالفت کے سلسلے ميں پاکستان کے موقف ميں کوئي تبديلي نہيں آئي ہے-
يہ بيان ايسے عالم ميں سامنے آيا ہے کہ جب امريکا کے قومي سلامتي کے ادارے کے ايک عہديدار جيمز کلاپر نے حال ہي ميں دعوي کيا ہے کہ اسلام آباد نے سي آئي اے سے پاکستان کے قبائلي علاقوں پر حملے بند کرنے کا مطالبہ بند کر ديا ہے-
پاکستاني فوج کے ترجمان جنرل اطہر عباس نے اس بيان کو بے بنياد بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کے حملے تعميري نہيں ہيں-
امريکا کا دعوي ہے کہ وہ پاکستان کے قبائلي علاقوں ميں طالبان اور القاعدہ کے دہشتگردوں کو نشانہ بنا رہا ہے جبکہ ڈرون حملوں ميں زيادہ تر عام شہري مارے جاتے ہيں-
گزشتہ سال پاکستان کے قبائلي علاقوں پر امريکا کے ڈرون حملوں ميں بارہ سو سے زائد افراد مارے گئے تھے -
...........
/169