9 اکتوبر 2011 - 20:30

شام کے صدر بشار اسد نے مغربی ممالک اور بعض عربی ممالک کی طرف سے شام کے خلاف معاندانہ سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں اصلاحات کا سلسلہ قدرت و قوت کے ساتھ جاری رہےگا۔

ابنا: شام کے صدر بشار اسد نے دمشق میں آلبا کے نمائندوں سے ملاقات میں کہا ہے کہ شام ایک طرف اصلاحات کے عمل کو قدرت و قوت کے ساتھ انجام دے رہا ہے اور دوسری طرف مسلح دہشت گردوں کے حملوں کا مقابلہ کررہا ہے جن کی امریکہ اور بعض عرب ممالک حمایت کررہےہیں شام کے صدر بشار اسد نے کہا کہ شامی عوام نے اصلاحات کا وسیع پیمانے پر خیر مقدم کیا ہے لیکن مغربی ممالک اور بعض عربی ممالک شام میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ شام پر دباؤ اس لئے ہے کہ شام علاقہ میں اسرائیل کے خلاف اور اسلامی مقاومت کا حامی ملک ہے اس  سے قبل آلبا کے نمائندوں نے شام کے وزير خارجہ سے بھی ملاقات اور گفتگو کی۔ واضح رہے کہ آلبا رکن ممالک میں کیوبا، ونزئلا، اکواڈور اور بولیویہ شامل ہیں۔..........

/169