8 اکتوبر 2011 - 20:30

لیبیا کے سابق ڈکٹیٹرحکمران معمرقذافی کے آبائی شہر سرت میں عبوری کونسل کی فوج اور قذافی کے حامیوں کے درمیان لڑائی جاری ہے اور دونوں اطراف سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جارہا ہے۔

ابنا:لیبیا کے سابق ڈکٹیٹرحکمران معمرقذافی کے آبائی شہر سرت میں عبوری کونسل کی فوج اور قذافی کے حامیوں کے درمیان لڑائی جاری ہے اور دونوں اطراف سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جارہا ہے۔جس کے دوران 12 انقلابی گارڈز ہلاک اور193 زخمی ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق عبوری کونسل کی فوج شدید مزاحمت کے بعد سیکڑوں ٹرکوں اور اسلحہ بردار گاڑیوں کے ساتھ سرت میں میں داخل ہو گئی ہیں۔حملے کے دوران فورسز کو قذافی کی حامی فوج کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسری جانب عبوری حکومت کے تحت انقلابی گارڈز توپخانے اور بھاری ہتھیاروں سے قذافی کے وفادار فوجیوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کررہے ہیں۔تازہ لڑائی میں انقلابی کونسل کے12 گارڈز ہلاک اور193 زخمی ہوگئے ہیں۔........... /169