7 اکتوبر 2011 - 20:30

پاک افغان سرحد پر نیٹو کے فوجیوں پر طالبان کے مسلح افراد کے حملے میں کم از کم پچیس افراد مارے گئے ہیں۔

ابنا: کابل سے موصولہ رپورٹ کے مطابق نیٹو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسلح افراد نے صوبہ پکتیکا کے گرمال ، سروبی اور برمل کے علاقوں میں تعینات نیٹو کے فوجیوں پر جمعہ کے روز حملے کیے۔ نیٹو نے اس بیان میں دعوی کیا ہے کہ حملہ کرنے والے طالبان کے افراد تھے اور مرنے والے بھی سب طالبان تھے۔اس بیان کے مطابق نیٹو کے فوجیوں نے اس ہیلی کاپٹروں کی مدد سے بارود سے بھری ایک گاڑی کو پاکستان کی سرحد کے قریب واقع نیٹو کے اڈے تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کر دیا۔ نیٹو نے اپنے بیان میں دو ہزار نو کے بعد اس حملے کو شدید ترین حملہ قرار دیا ہے۔...........

/169