ابنا: حضرت آیتالله ناصر مکارم شیرازی نے آج صبح مسجد اعظم قم میں اپنے فقہ کے درس خارج کے درمیان دنیا و علاقہ میں اسلامی بیداری کی لہر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مسلمانوں کو سامراجی دنیا کی سازش سے ہوشیار رہنے کی تاکید کی اور وضاحت کی : مسلمان قوم جان لیں کہ بیداری اس وقت مفید ہے جب ہوشیاری بھی ساتھ ہو ۔
انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ اس وقت مسلمان ان حالات میں ہیں کہ خدا کے حکم کے سامنے سر تسلیم خم کریں اظہار کیا : اگر چہ آج دنیا کے مسلمان بیدار ہو گئے ہیں اور خود کو سامراجی و استبدادی و آمریت کے پنچے سے نجات حاصل کرنا چاہ رہے ہیں لیکن ہوشیار رہنا چاہیئے کیونکہ دشمن بھی بیدار ہو چکے ہیں ۔
مرجع تقلید نے وضاحت کی : اس وقت مسلمان قوم اپنا حق حاصل کرنا چاہتی ہے لیکن بعض سیاستدان و سامراجیت یعنی امریکا اور اسرائیل اور علاقہ میں ان کے اشارہ پر ناچنے والے بعض واضح ملک سعودی عرب اور بعض آہستہ آہستہ اپنے آپ کو واضح کر رہے ہیں جیسے ترکی مسلمانوں کے مقابلہ میں کھڑے ہیں ۔
انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ ترکی حکومت کی اصل حقیقت اسلامی چہرہ کے ساتھ امریکا اور اسرائیل کے ہاتھوں میں ہاتھ دے رکھا ہے جو کہ اب واضح ہونے والا ہے ، قوم کے سامنے آئے ہوئے حادثہ سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے اظہار کیا : اگر مسلمان قوم ہوشیار رہے تو فوری یا تاخیر سے اپنا حق حاصل کر لے گی ۔ ...........
/169