ابنا: اقوام متحدہ کے بیان کے مطابق سندھ کے سیلاب سے متاثرافراد کی امداد جاری رکھی جائے گی، اقوام متحدہ کے سینٹرل ایمرجنسی رسپانس فنڈ کی جانب سے اعلان کر دہ17.6ملین ڈالر سندھ میں سیلاب متاثرین کو شلیٹر میٹرئل،خوارک، پانی اور نکاسی آب کے منصوبوں پر خرچ کیے جائیں گے۔گزشتہ ہفتے اقوام متحدہ نے خبردار کیا تھا کہ پاکستان میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں خوراک اورادویات کا ذخیرہ اگلے چند ہفتوں میں ختم ہوجائے گا۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں چار لاکھ 13 ہزار افراد کو امداد دی جارہی ہے آئندہ چند ہفتوں میں اسے ڈبل کر دیا جائے گا۔
...........
/169