5 اکتوبر 2011 - 20:30

افغانستان میں صدرحامد کرزائی کو ہلاک کرنے کا منصوبہ بنانے والے 6 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ابنا: کابل میں افغان جاسوس ادارے کے ترجمان لطف اللہ مشعل نے ایک دہشت گرد  نیٹورک کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا ہے ترجمان کے مطابق یہ نیٹ ورک افغان صدر حامدکرزائی کو قتل کرنے کا منصوبہ بنا رہا تھا اس منصوبہ بندی میں ان کے گارڈ اور 5دیگر افراد شامل تھے جنھیں حراست میں لے لیا گیاہے۔حراست میں لئے گئے ان افراد کا تعلق القاعدہ اور حقانی نیٹ ورک سے ہے۔ترجمان ان افراد میں کابل میيکل یونیورسٹی کے ایک استاد بھی شامل ہیں ۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ان افراد کے روابط حاجی بلال نامی شخص سے تھے جوالقاعدہ اور حقانی نیٹ ورک کا رکن ہے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ ان افراد کو ایک ہفتے قبل گرفتار کیا گیا اوریہ گروہ پچھلے ماہ صدر پر حملے کی تربیت بھی کررہا تھا۔ مشعل کے مطابق القاعدہ نے ان افراد کی مالی معاونت کی اور ان کے بینکی حساب میں 150 ہزار ڈالرجمع بھی کردیئے ہیں افغان وزارت داخلہ نے ان گرفتاریوں کی تصدیق کردی ہے۔ افغان صدر حامد کرزائی پر اب تک 4 مرتبہ خودکش حملے ہوچکے ہیں۔ .........../169