ابنا: ایک ایسا شہر جہاں فرنٹیئرکانسٹیبلری اور دوسرے قانون نافذ کرنے والے ادارے موجود ہیں، لیکن دہشت گرد پھر بھی دندناتے پھررہے ہیں. ٹارگٹ کلنگ کے متاثرین کا تعلق ایک ایسے فرقے سے ہے جن کی تعداد دوسروں کی نسبت کم ہے. ہزارہ قوم کی ٹارگٹ کلنگ حکومت کی نااہلیکی طرف اشارہ کررہی ہے، اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو پورے پاکستان کو اس سے خطرہ لاحق ہوسکتا ہے.اگرچہ ہزارہ قوم کا تعلق ایک مخصوص فرقہ سے ہے لیکن وہ پاکستان کی معززقوم کا حصہ ہے اس لیے ریاست کی ذمہ داری ہے کہ انہیں تحفظ فراہم کرے.انسانی حقوق برائے پاکستان کی حیثیت سے آپ کوذاتی طور پر اس بارے میں مداخلت کرنے کو کہوں گی تمام ضروری اقدام جلد از جلد اٹھائیں جائیںں تاکہ باقی ماندہ ہزارہ قوم کی زندگیوں کو بچایا جاسکے.اسکے ساتھ ساتھ تمام سیکورٹی ایجنسیز اور بلوچستان حکومت کو بھی اس بارے میں اقدامات اٹھانے ہوں گے۔............/169
4 اکتوبر 2011 - 20:30
News ID: 270008
انسانی حقوق کے کمیشن برائے پاکستان کی چیئرمین نے صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے کہا ہے کہ کوئٹہ میں جاری ٹارگٹ کلنگ سے موجودہ حکومت پر کئی سوالات اٹھ رہے ہیں.یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو تحفظ دے۔