ابنا: اسلامی مذاہب کے درمیان تقریب کی ایک روزہ پانچویں بین الاقوامی کانفرنس کل لندن میں اسلامی سینٹرمیں منعقد ہوئی جس میں مصر، ایران، لبنان، برطانیہ، الجزائر، عراق،مراکش، فرانس، پاکستان، سوئیس،تیونس، یمن، سعودی عرب، بحرین، موریطانیہ اور قطر کے اسلامی دانشوروں اورماہرین نے شرکت کی ۔
برطانیہ میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نمائندے اور اسلامی سینٹر کے سربراہ حجۃ الاسلام عبد الحسین معزی نے تقریب مذاہب کے سلسلے میں گذشتہ چار کانفرنسوں کے نتائج کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام کو درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے اسلامی مفکرین اور دانشوروں کی آراء کا تقارب ایک اچھا اورغنمیت موقع ہے۔
انھوںے نے کہا کہ قرآن مجید میں اسلامی اتحاد و وحدت پر تاکید کی گئی ہے اور اسی اتحاد کے ذریعہ مسلمان اپنی کھوئی ہوئی طاقت کو واپس کرسکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اتحاد کے ذریعہ مسلمان اپنی تمام سیاسی و اقتصادی اور دفاعی مشکلات کو بھی حل کرسکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اسلامی مذاہب کو ایکدوسرے کے بارے میں معلومات حاصل کرنی چاہیے یہ دور اسلامی بیداری کا دور ہے اور اس میں تقریب مذاہب کا اہم اور بنیادی نقش ہے۔ اس کانفرنس میں حجۃ الاسلام ڈاکٹر سید فاضل میلانی ،شیخ مفتی محمد فاروق، حجۃ الاسلام شیخ حاتم ابودیہ اور ڈاکٹر محمد بن مختارالشنقیطی نےبھی اپنے خطاب میں اتحاد و یکجہتی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔...........
/169