ابنا: افغانستان میں حقانی نیٹ ورک کے ایک سینئر رہنما حاجی مالی خان کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا ہے۔ایساف کے مطابق منگل کو صوبۂ پکتیا میں افغان اور اتحادی افواج کے مشترکہ آپریشن کے دوران انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔ حاجی مالی خان حقانی نیٹ ورک میں ایک سینئر رہنما ہیں۔ حقانی گروپ پر الزام ہے کہ وہ افغانستان میں حالیہ حملوں میں ملوث ہے جبکہ اس کے پاکستان کے ساتھ بھی رابطے ہیں جس کی پاکستان نے تردید کی ہے۔ پاکستانی حکام کے مطابق حقانی نیٹ ورک کو سی آئ اے نے تشکیل دیا اور وہی اس کی نگرانی اور مالی معاونت بھی کررہی ہے۔
...........
/169