ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے اقوام متحدہ کے 66 ویں اجلاس میں اقوام متحدہ کے مستقل رکن ممالک کے نمائندوں اور سفراء سے خطاب میں مسئلہ فلسطین کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے ہمیشہ مسئلہ فلسطین کے بارے میں ان منصفانہ پالیسیوں کی حمایت کی ہے جن میں فلسطینی عوام کے حقوق کو مد نظر رکھا گيا ہو اور ایران نے فلسطین پرغاصبانہ قبضہ کی ہمیشہ مخالفت کی ہے۔ ایرانی وزير خارجہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کو عدالت ، انسانی حقوق اور جمہوریت کے سلسلے میں غیر جانبدارانہ طور پر اپنا نقش ایفا کرنا چاہیے انھوں نے کہا کہ موجودہ دور کے مطابق اقوام متحدہ میں اصلاحات اور تبدیلی لانا بہت ضروری ہے انھوں نے کہا کہ سکیورٹی کونسل میں جمہوریت کا بالکل فقدان ہے اور اس بین الاقوامی ادارے میں اصلاحات اور تبدیلی بھی بہت اہم ہے۔ انھوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کے حقوق کو مدنظر رکھنے کے بغیر نام نہاد مذاکرات سے کوئی فائدہ نہیں پہنچےگا۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ کی سرپرستی میں گذشتہ ساٹھ سال سے نام نہاد مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے جس کا آج تک کوئی فائدہ نہیں ہوا کیونکہ امریکہ منصف نہیں بلکہ وہ اسرائیل کا حامی فریق ہے جس نے ہمیشہ اسرائیلی مفادات کے لئے فلسطینی عوام کے حقوق کو نظر انداز کیا ہے۔ ........... /169
30 ستمبر 2011 - 20:30
News ID: 269024
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے مسئلہ فلسطین کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے ہمیشہ مسئلہ فلسطین کے بارے میں ان منصفانہ پالیسیوں کی حمایت کی ہے جن میں فلسطینی عوام کے حقوق کو مد نظر رکھا گيا ہو اور ایران نے فلسطین پرغاصبانہ قبضہ کی ہمیشہ مخالفت کی ہے۔