30 ستمبر 2011 - 20:30

عمان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے اقوام متحدہ کے ڈھانچہ کوانسانی حقوق اور جمہوریت کے بالکل منافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے منشور اور سکیورٹی کونسل کے موجودہ ڈھانچے کی اصلاح بہت ضروری ہے کیونکہ یہ ڈھانچہ انسانی حقوق اور جمہوریت کے بالکل منافی ہے۔

ابنا: عمان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر حسین نوش آبادی نے اقوام متحدہ کے ڈھانچہ کوانسانی حقوق اور جمہوریت کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے منشور اور سکیورٹی کونسل کے موجودہ ڈھانچے کی اصلاح بہت ضروری ہے کیونکہ یہ ڈھانچہ انسانی حقوق اور جمہوریت کے بالکل منافی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کا منشور ساٹھ سال پرانا ہے اور اقوام متحدہ کی تشکیل کے وقت اس ناقص منشور کو اقوام متحدہ پر جبری تحمیل بھی کیا گیا ہے اور اس منشور کی افادیت اس وقت بالکل ختم ہوگئی ہے کیونکہ اس میں انسانی حقوق کی پاسداری اور جمہوریت اور ڈیموکریسی کا کوئی لحاظ نہیں رکھا گیا ہے انھوں نے کہا کہ آج اکثر ممالک استقلال کی جانب بڑھ رہے ہیں اور ان کے لئے سکیورٹی کونسل اور اقوام متحدہ کا موجودہ ڈھانچہ ناقابل برداشت ہے انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے منشور اور سکیورٹی کونسل میں تبدیلی اور اصلاحات لانے کے لئے تمام ممالک کو متحدہ طور پر کوشش کرنی چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ آج اقوام متحدہ میں نہ انسانی حقوق کی پاسداری ہے اور نہ ہی سکیورٹی کونسل میں جمہوریت کا کوئي لحاظ ہے اقوام متحدہ اور سکیورٹی کونسل میں انسانی حقوق اور جمہوریت و ڈیموکریسی کا فقدان سب پر عیاں ہے۔
............

/169