29 ستمبر 2011 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ علاقے کے ممالک کا استحکام سلامتی اور فلاح و بہبود ایک دوسرے سے تعلق رکھتی ہے اور یہ چیز غیرملکی مداخلت کے بغیر علاقے کے ممالک کی شرکت اور تعاون سے ہی حاصل ہوتی ہے۔

ابنا: ایرانی وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے افغانستان کے وزیرخارجہ زلمی رسول سے نیویارک میں ملاقات کے دوران کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ماضی کی مانند ترقی فلاح و بہبود امن و استحکام اور سلامتی کے لیے ہر قسم کا تعاون اور مدد کرنے پر تیار ہے۔افغانستان کے وزیر خارجہ نے بھی اس ملاقات میں دونوں قوموں کی دوستی اور قریبی تعلقات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ کے کسی بھی دور میں ایران اور افغانستان کی مانند دو ملک ایک دوسرے کے قریب نہیں تھے اور دونوں ملکوں کے حکام کے دورے اس دوستی اور قریبی تعلقات کی دلیل ہیں۔ انہوں نے افغانستان کے حالات اور بون اجلاس کے انعقاد کے مقصد پر روشنی ڈالتے ہوئے ایران سے اجلاس میں شرکت کی درخواست کی۔...........

/169