29 ستمبر 2011 - 20:30

بحرین میں آل خلیفہ کی اقلیتی حکومت کی مخالف سیاسی جماعت جمعیت الوفاق نے بحرین کی نمائشی عدالت کی جانب سے ڈاکٹروں کو سزا سنانے کے عمل کو بہت بڑا سیاسی ظلم قراردیتے ہوئےکہا ہے کیونکہ ڈاکٹروں نے صرف اپنی ذمہ داری پر عمل کرتے ہوئے زخمیوں کا علاج کیا تھا۔

ابنا: بحرین میں آل خلیفہ کی اقلیتی حکومت کی مخالف سیاسی جماعت جمعیت الوفاق نے بحرین کی نمائشی عدالت کی جانب سے ڈاکٹروں کو سزا سنانے کے عمل کو بہت بڑا سیاسی ظلم قراردیتے ہوئےکہا ہے کیونکہ ڈاکٹروں نے صرف اپنی ذمہ داری پر عمل کرتے ہوئے زخمیوں کا علاج کیا تھا۔۔الوفاق نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بحرینی ڈاکٹروں کو زخمیوں کا علاج کرنے کی سزا دی جارہی ہے جنھوں نے گشتہ فروری اور مارچ کے مہینوں میں احتجاج کے دوران زخمیوں کا علاج کیا تھا الوفاق نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اپنے فرائض پر عمل کرنے والے ڈاکٹروں کو سزا سنانا بہت بڑا سیاسی ظلم ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ بحرینی حکومت کب تک امریکہ اور سعودی عرب کی حمایت سے بحرینی عوام کے حقوق کو پامال کرےگی آل خلیفہ اور آل سعود کا حشر بھی ، صدام، مبارک ، بن علی اور کرنل قذافی جیسا ہی ہوگا۔ اور ان کو اپنے سنگين مظالم و جرائم کا مزہ دنیا میں ہی چکھنا پڑےگا۔...........

/169