ابنا: حزب اللہ لبنان نے آج ایک بیان جاری کر کے بحرینی خواتین کے خلاف کۓ جانے والے تشدد آمیز اقدامات کی مذمت کرتے ہوۓ انہیں گوانتانامو اور ابو غریب قید میں امریکہ کے دہشتگردانہ اقدامات کے مانند قرار دیا ہے۔ حزب اللہ لبنان کے بیان میں مزید آیا ہے کہ آل خلیفہ کی شاہی حکومت نے مسلمان عرب خواتین کے وقار اور ان کی بے حرمتی کے منافی جو اقدامات انجام دیۓ ہیں ان کی اس سے پہلے کوئي مثال نہیں ملتی ہے۔ آل خلیفہ کی شاہی حکومت نے خواتین کو آہنی ہتھکڑیاں لگا کر ان پر الزامات بھی عائد کۓ ہیں۔ درایں اثنابحرین کی تحریک احرار کے سیکرٹری جنرل سعید الشہابی نے العالم ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا ہے کہ بحرین میں آل سعود کی پالیسیاں ناکام ہوچکی ہیں۔ سعید الشہابی نے مزید کہا ہے کہ بحرین میں گزشتہ چھ ماہ کے حالات سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ آل سعود کے غاصب فوجی بحرین میں اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ سعید شہابی نے بحرین کے انقلابیوں کے خلاف اس ملک کی فوجی عدالتوں کے فیصلوں کی جانب اشارہ کرتے ہوۓ کہا کہ ان فیصلوں سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہےکہ بحرین کا انتظام آل سعود حکومت چلا رہی ہے۔..............
/ 169