ابنا: فلسطینی تحریک کی حمایت میں بین الاقوامی کانفرنس کے سکریٹری شیخ الاسلام نے کہا ہے کہ تہران میں فلسطین کی حمایت میں منعقد ہونی والی بین الاقوامی کانفرنس میں 70 ممالک شرکت کریں گے 14 ممالک کے پارلیمانی سربراہ بھی اس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ یہ کانفرنس اگلے ہفتہ تہران میں منعقد ہوگي۔ انھوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ نے فلسطینی عوام کی حمایت میں ایک قانون 1969 ہجری شمسی میں منظور کیا اور اس قانون کی ایک شق میں فلسطینی عوام کی حمایت میں بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد بھی شامل ہے انھوں نے کہا کہ یہ کانفرنس حساس موقع پر منعقد کی جارہی ہے علاقہ میں اسلامی بیداری کا سلسلہ جاری ہے۔ اور امریکہ و اسرائیل نواز عرب حکمراں یکے بعد دیگرے عوام کے ہاتھوں شکست کھا کر گررہے ہیں علاقائي عوام امریکہ اور اس کے حامیوں سے سخت متنفر ہیں انھوں نے کہا کہ ایران نے ہمیشہ فلسطینیوں کی حمایت کی ہے اور بیت المقدس کی آزادی تک فلسطینیوں کی حمایت کا سلسلہ جاری رہےگا۔...........
/169