27 ستمبر 2011 - 20:30

پشاور…پشاورکے علاقے خزانہ میں نا معلوم افراد کی پولیس گاڑی پر فائرنگ سے ایک اہلکار جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔

ابنا: پولیس کے مطابق تھانہ خزانہ کے پولیس اہلکار ہریانہ روڈ پر واقع گڑھی شاہ محمد میں گشت پر تھے کہ نا معلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس سے ایک اہلکار جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔ جاں بحق اہلکار ذوالفقار خان اسپیشل فورس کا کانسٹیبل تھا۔ زخمی پولیس اہلکاروں رضا احمد، انعام اللہ اور علی خان کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ زخمی اہلکار رضا احمد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔  ............

/169