ابنا: راولپنڈی میں کور کمانڈرز کا خصوصی اجلاس جاری ہے جس میں ملک کی سلامتی سے متعلق صورت حال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی جی ایچ کیو میں خصوصی کور کمانڈرز کانفرنس کی صدارت کررہے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کور کمانڈرز کانفرنس میں ملک کی سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ اجلاس میں تمام کور کمانڈرز اور پرنسپل اسٹاف آفیسرز شریک ہیں۔اس سے پہلے بھی کئی مواقعوں پر کور کمانڈر ز کے خصوصی اجلاس ہوچکے ہیں۔ 2 مئی کو امریکی آپریشن کے بعد اس طرح کا اجلاس ہوا تھا ۔
.....
/169