23 ستمبر 2011 - 20:30

پاکستان کے قبائلی علاقہ اورکزئی ایجنسی اور خیبرایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 14شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں ۔

ابنا: پاکستان کے قبائلی علاقہ اورکزئی ایجنسی اور خیبرایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 14شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں ۔اس کارروائی میں شدت پسندوں کے 2ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے ۔پاکستانی سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اورکزئی ایجنسی کے علاقوں ڈبوری ،علی خیل ،ماموزئی اور ملا خیل میں سیکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر جیٹ طیاروں سے بمباری کی جس کے نتیجے میں 10 شدت پسند ہلاک اور شدت پسندوں کے 2ٹھکانے تباہ ہوگئے ہیں۔ ادھر خیبر ایجنسی کے دور افتادہ علاقے وادی تیراہ میں بھی حملوں میں4شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔.............

/169