21 ستمبر 2011 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے اپنے پیغام میں افغانستان کے سابق صدر اور افغان امن کونسل کے سربراہ شہید برہان الدین ربانی کی شہادت کی مناسبت سے افغان حکومت اور قوم کو تعزیت پیش کی ہے۔

ابنا: مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے اپنے پیغام میں افغانستان کے سابق صدر اور افغان امن کونسل کے سربراہ شہید برہان الدین ربانی کی شہادت کی مناسبت سے افغان حکومت اور قوم کو تعزیت پیش کی ہے۔

صالحی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ برہان الدین ربانی ایک مایہ ناز عالم دین تھے جن کی گرانقدر خدمات کو افغان قوم کبھی فراموش نہیں کرےگی انھوں نے کہا کہ  برہان الدین کی دردناک شہادت افغانستان، ایران اور تمام مسلمانوں کے لئے رنج و غم کا باعث بنی ہے۔ ایرانی وزير خارجہ نے اپنے پیغام میں شہید برہان الدین ربانی کی  مغفرت اور بحشش کے لئے اللہ تعالی کی بارگاہ میں دعا کی ہے۔
.............

/169