ابنا: جنوبی افریقہ نے بھی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں آ زاد فلسطینی ریاست کے قیام کی قرارد ادکی بھر پورحمایت کا اعلان کیا ہے۔ جنوبی افریقہ کے صدر جیکب زوما نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطینی ریاست کے قیام کی درخواست مسترد کئے جانے کے خلاف احتجاج کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی ریاست کے قیام سے قیام امن میں بہت بڑی مدد ملےگی ۔ امید ہے کہ اقوام متحدہ کے ممبر ممالک فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرینگے ۔ اس ے قبل کئی ممالک مستقل فلسطینی ملک کی حمایت کرچکے ہیں۔ .........
/169