ابنا: جب تک ہمارے حکمران بیرونی ممالک سے ملنے والی ڈکٹیشن سے دست بردار ہو کر ملک کے اندرونی معاملات پر توجہ نہیں دیں گے ، قیام امن کا خواب ادھورا ہی رہے گا.
اور قوم تنزلی و بربادی کی دلدل میں پھنسی رہے گی ، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین اسلام آباد کے ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ فخر علوی نے عالمی یوم امن کے حوالے سے ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی دفتر سے جاری ہونے والے ایک پریس ریلیز میں کیا ، انہوں نے کہا کہ آج پوری دنیا میںیوم امن منایا جا رہا ہے لیکن پاکستانی قوم ہزارہ ٹائون کوئٹہ کے قبرستان میں دو درجن سے زائد شہداء کی تدفین میں مصروف ہے ، پاکستانی قوم امن چاہتی ہے لیکن اس کے لیے ایک سازش کے تحت امن کی راہیں مسدود کر دی گئی ہیں ،ہمارے حکمران قومی مفادات کی بجائے اغیار کے مفادات کی جنگ لڑ رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ صرف حکمران طبقہ ہی نہیں ، سیاسی جماعتیں بھی قیام امن کے کے لیے مخلصانہ کردار ادا نہیں کرتیں اور عوای مفادات کو سیاست کی بھینٹ چڑھا دیا جاتاہے ، آج ہماری ملکی معیشت تنزلی کا شکار ہے ، غربت کا جن غریب عوام کو ہڑپ کرنے کے در پے ہے۔ غیر ملکی سازشیں عروج پر ہے ،دشمن ہماری تباہی کے منصوبے بنا رہا ہے ، پوری دنیا میں ہماری ساکھ ہر سطح پر مجروح ہوچکی ہے، دس برس تک دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن کا کردار ادا کرنے اور چالیس ہزار جانوں کی قربانیاں دینے کے باوجود ہم امن کو ترس رہے ہیں اور بین الاقوا سطح پر بھی کوئی ہمیں پر امن قوم تسلیم کرنے کو تیا ر نہیں ، علامہ فخر علوی نے کہا آج یوم امن مناتے ہوئے حکمرانوں اور سیاسی و مذہبی اکابرین سمیت قوم کے ہر فرد کو اپنے رویوں میں تبدیلی لانے کا عہد کرنا ہو گا۔.............
/169