ابنا: ترکي کے وزير خارجہ احمد داود اوغلو نے امريکي وزير خارجہ ہيلري کلنٹن سے ملاقات کے بعد کہا کہ آزاد فلسطيني رياست کا قيام فسطيني قوم کا حق ہے اور اس سے انکار نہيں کيا جاسکتا- انہوں نے کہا کہ انکا ملک اقوام متحدہ ميں اس معاملے کو پيش کئے جانے کي شروع ہي سے حمايت کرتا رہا ہے- امريکي وزير خارجہ ہيلري کلنٹن نے نيويارک ميں اقوام متحدہ کے اجلاس کے دوران ترکي سے اپيل کي تھي کہ وہ فلسطيني وفد کو آزاد فلسطيني رياست کے قيام کا معاملہ اٹھانے سے روکنے کي کوشش کرے- فلسطيني اتھارٹي کے صدر محمود عباس جمعے کے روز اقوام متحدہ کي جنرل اسمبلي سے خطاب کے بعد ادارے کے سيکريٹري جنرل کو آزاد فلسطيني رياست کے قيام کي باضابطہ درخواست پيش کرنے والے ہيں-
اب تک دنيا کے سو سے زيادہ آزاد ملکوں نے انيس سو سڑسٹھ کے علاقوں پر مشتمل ايک آزاد فلسطيني رياست کے قيام کي حمايت کا اعلان کيا ہے.........
/169