ابنا: علی لاریجانی نے آج پارلیمنٹ کے اجلاس کے آغاز میں کہا کہ افغانستان کی امن کمیٹی کے سربراہ برہان الدین ربانی کا قتل اس جمہوریت اور دہشتگردی سے مقابلے کا ایک نمونہ ہے جس کا وعدہ امریکہ اور نیٹو نے کیا تھا۔ علی لاریجانی نے تاکید کی کہ امریکہ اور نیٹو کو یہ بات واضح کرنا ہوگی کہ یا تو افغانستان میں حالیہ دنوں میں ہونے والے قتل اور دہشتگردانہ واقعات میں ان کا ہاتھ تھا یا وہ اس ملک میں امن کے قیام پر قادر نہیں ہیں۔ اور ان دونوں کا نتیجہ یہ ہےکہ ان کو ملت افغان سے مقابلے سے دستبرار ہو کر افغانستان سے نکل جانا چاہۓ۔ علی لاریجانی نے ہفتہ دفاع مقدس کی جانب اشارہ کرتے ہوۓ کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے مشرقی و مغربی سامراج کی ہمہ گیر اور وسیع یلغار کے مقابلے میں جذبۂ جہاد کی بدولت ہی سربلندی حاصل کی ہے ۔
.......
/169
20 ستمبر 2011 - 19:30
News ID: 266978
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ عالمی نظام کو اس وقت عمل کی درستگی اور غربت جیسےاہم مسئلے کا سامناہے۔