ابنا: مہر خبررساں ایجنسی نے صدارتی سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر احمدی نژاد نے نیویارک پہنچنےپرکہا ہے کہ اقوام متحدہ پر چند ممالک کی اجارہ داری قائم ہوگئی ہے اور اب یہ ادارہ تمام اقوام کا ادارہ نہیں رہا کیونکہ تمام ممالک اب اس میں آزادانہ طور پر حاضر نہیں ہوسکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ میں حاضر ہونے کے لئے امریکی حکومت سے ویزا لینے کی ضرورت ہے اور امریکی حکومت تمام ممالک کو ویزا صادر کرنے میں رکاوٹ ڈالتی رہتی ہے جبکہ امریکہ بھی تمام ممالک کی طرح اس ادارے کا ایک رکن ملک ہے۔ صدر احمدی نژاد نے کہا کہ اقوام متحدہ کو تمام اقوام کے حقوق اور انسانی حیثیت اور کرامت کی پاسداری کرنی چاہیے۔ ایرانی صدر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 66ویں اجلاس میں شرکت کے لئے نیویارک پہنچ گئے ہیں۔.............
/169