18 ستمبر 2011 - 19:30

یمن میں سکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی ہے جس کے نتیجےمیں 26 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئےہیں۔

ابنا: یمن میں سکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی ہے جس کے نتیجےمیں26 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئےہیں۔ذرائع کے مطابق صنعا میں ہونیوالے احتجاج میں سکیورٹی فورسز نے مظاہرین پر فائرنگ کردی۔ہزاروں مظاہرین امریکہ نواز ڈکٹیٹرصدر علی عبداللہ صالح کی بے دخلی کا مطالبہ کرتے ہوئے چینج اسکوائرپہنچے۔جہا ں مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے سکیورٹی فورسز نے آنسو گیس اور گن فائر کا استعمال کیا۔عینی شاہدین کے مطابق گذشتہ کئی ماہ کے دوران یہ اپوزیشن اور سرکاری فورسز کے درمیان پہلا براہِ راست تصادم ہے،جس میں ہیوی مشین گن ،مارٹر شیلز، اور راکٹ بم بھی استعمال کیے گئےہیں۔ یمنی عوام علی عبد اللہ صالح کے اقتدار سے الگ ہونے کا مطالبہ کررہے ہیں۔............

/169