ابنا: نماز جنازہ مرکزی امام بارگاہ اثنا عشری جی سکس ٹو میں ادا کی گئی جس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے کارکنوں و عہدیداروں سمیت ، ملت جعفریہ کے اکابرین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی شوریٰ عالی کے رکن اقبال بہشتی ، مرکزی سیکرٹری شعبہ امور جوانان ، علامہ اعجاز حسین بہشتی ، مرکزی سیکرٹری فلاح و بہبود نثار فیضی ، ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری علامہ اصغر عسکری اور ایم ڈبلیو ایم اسلام آباد کے ضلعی سیکرٹری علامہ فخر علوی نے مرحوم کے انتقال پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے بلندی درجات اور سوگوار خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے ، دریں اثنا ایم ڈبلیو کے مرکزی سیکرٹری علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور ڈپٹی سیکرٹری علامہ امین شہیدی نے دورہ ایران کے دوران ایک ٹیلیفونک تعزیتی پیغام میں علامہ ثقلین کاظمی کے انتقال پر اافسوس کا اظہار کیا اور ان کے انتقال کو ملت اسلامیہ کے لیے سانحہ عظیم قرار دیا ، انہوں نے علامہ ثقلین کاظمی کی مذہبی اور ملی خدمات کو ذبردست خراج تحسین پیش کیا ہے ۔............
/169