ابنا: علی اکبر صالحی نے آج تہران میں آرمینیا کے وزیرخارجہ ایڈورڈ نعلبندیان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ترکی میں میزائیل شیلڈ کی تنصیب سے ہمسایہ ملکوں کو تشویش لاحق ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں کہ علاقے میں اہم تبدیلیاں آرہی ہیں ترکی کے حکام میزائل شیلڈ نصب کرنے کافیصلہ کرر ہے ہیں۔ وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے ایران اور آرمینیا کے تعلقات کو مثبت قراردیا۔ انہون نے کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات باہمی تعاون اور بقائے باہمی کے اصولوں پر چلے آرہے ہیں۔............ /169
16 ستمبر 2011 - 19:30
News ID: 266113
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ علی اکبر صالحی نے کہا ہےکہ ترکی کو اپنی سرزمین پر میزائل شیلڈ نصب کرنے کےبارے میں غور و فکر کرناچاہیے ۔