ابنا: انہوں نے مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ حضرت نوری ہمدانی سے ملاقات کے دوران عالم اسلام کے مختلف مسائل اور بین الاقوامی حالات پر تبادلہ خیال کیا ، ملاقات کے دوران مختلف اسلامی ممالک میں اٹھنے والی عوامی جمہری تحریکوں کے حوالے ستے بھی تفصیلی بات چیت کی گئی ، علامہ ناصر عباس جعفری نے حضرت آیت اللہ نوری ہمدانی کو پاکستان میں شیعیان حیدر کرار کو درپیش مسائل اور مشکلات سے آگاہ کیا اور اتھاد بین المسلمین کے حوالے سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی فعالیت پر روژنی ڈالی ، ملاقاتوں کے دوران آیت اللہ نوری ہمدانی سمیت دیگر مراجع عظام نے ایم ڈبلیو ایم کے پلیٹ فارم سے پاکستان میں جاری وحدت امت کی کوششوں پر مسرت کا اظہار کیا ان کی کامیابی کے لیے دعا کی ، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے دورہ ایران کے دوران وہان پر مقین افریقی طلبہ کو اصلاحی لیکچر بھی دیا ، انہوں نے کہا کہ استعمار عالم اسلام کو کمزورکرنے کے لیے اپنے تمام وسائل بروئے کار لا رہا ہے ان حالات میں ملت اسلامیہ کی ذمہ داری ہی کہ وہ باہمی اکتلافات میں الجھنے کی بجائے متحد ہو کر اپنی اجتماعی طاقت سے دشمن کی سازشوں کا راستے روکے ، انہوں نے کہا کہ اس وقت پورے عالم اسلام میں بیداری کی لہر موجود ہے اور ملت اسلامیہ میں اتحاد بھائی چارے کے فروغ کے لیے بہترین ماحول بن چکا ہے اس لیے اتحاد بین المسلمین کا ہدف پورا کرنے میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں۔ انہوںنے طلبہ کہا کہ اس وقت دشمن کی پہچان کرنے اوراس کے مقابلے میں پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اترنے کی ضرورت ہے۔........
/169