14 ستمبر 2011 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جناب ڈاکٹر احمدی نژاد نے کہا ہے کہ ولایت فقیہ کی ثقافت کو متعارف کرانے میں علمائے دین کی ذمہ داری پہلے سے زیادہ سنگین ہوچکی ہے۔

ابنا: ڈاکٹر احمدی نژاد نے آج ایران کے شمال مغربی صوبے اردبیل کے علمائے دین کے ساتھ ملاقات میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ تمام مادی مکاتب اور افکارو نظریات شکست سے دوچار ہوچکے ہیں اور لوگوں کے درمیان کوئي وقعت نہیں رکھتے کہا کہ آج دنیا میں موجود غیر منصفانہ نظریات کی جگہ امامت و ولایت کے نظریہ کو متعارف اورنافذ کرانے میں ایران کے علمائے دین کی ذمہ داری پہلے سے زیادہ سنگین ہے۔انہوں نے کہا کہ آج دنیا میں اسلامی ثقافت اور افکار پیش کرنے کا وقت ہے اور اگر اس سلسلےمیں غفلت سے کام لیا گيا تو سامراجی طاقتیں ، جن کو نطریاتی شکست ہوئی ہے ، دنیا میں مادی افکار و نظریات مسلط کردیں گی۔ اس سے قبل صدرجناب احمدی نژاد نے صوبہ اردبیل کے شہر بیلہ سوار میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ جارح حکومتوں نے اپنی حکومتوں کی بقا کے لئے صہيونی رياست کو وجود بخشا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جارح حکومتیں اگرچہ خود کو بڑا بناکر پیش کرنے کی کوشش کرتی ہیں لیکن چونکہ ان کے کام انسانیت کے خلاف ہیں اس لئے وہ رو بہ زوال ہیں۔انہوں نے کہا کہ سامراجی ممالک برسوں پہلے سے اپنی حکومتوں کو باقی رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اسی لئے انہوں نے علاقے میں غاصب صہيونی رياست  کو وجود بخشا ہے لیکن قوموں کی بیداری کی وجہ سے وہ رو بہ زوال ہیں۔صدر مملکت نے کہا کہ مغربی طاقتیں پانی کے بلبلے کی مانند ہیں اور جلد فنا ہونے والی ہیں۔............

/169