13 ستمبر 2011 - 19:30

مملکت بحرین کی موجودہ حالت، اس ملک کے بارے میں مفصل رپورٹ، اور اس ملک کے اہل تشیع اور انقلابی نوجوانوں کی ناگفتہ صورت حال نیز شام کے بدلتے ہوئے حالات ان اہم مسائل میں سے تھے جو اس کمیشن میں زیر غور آئے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی اور سفارتی مشاورت اور اقدامات کی ضرورت، بین الاقوامی شخصیات اور ہیگ اور جنیوا کی بین الاقوامی عدالت سمیت عالمی عدالتوں کے توسط سے انسانی حقوق سے متعلق مسائل کی پیروی کرنا، ایران، عراق اور لبنان سمیت شیعہ اور دیگر ممالک کی صلاحیتوں سے استفادہ کرنا اور بحرینی عوام کے لئے امداد کی ترسیل اور انقلاب بحرین کی ابلاغی حمایت کی ضرورت جیسے مسائل اس کمیشن کے اجلاس میں بحرین  کے بارے میں زیر غور آنے والے مسائل میں شامل تھے۔نیز مذہبی فتنوں اور ان کا مقابلہ کرنے کی کیفیت، باہمی تعلقات کو تقویت دینے کی ضرورت، شیعہ سیٹلائٹ چینلز اور ديگر شیعہ ابلاغی ذرائع پر نگرانی اور نظارت کی ضرورت، عرب دنیا میں اتحاد بین المسلمین کے لئے کوشش، مذہبی تنوع اور گوناگونی کو محترم سمجھنا، وحدت کو مخدوش کرنے اور مذہبی فتنہ برپا کرنے کے حوالے سے استکبار کی سازشوں سے ہوشیاری اور شیعہ و سنی مذاہب کے مشترکہ نقاط پر تأکید جیسے مسائل مقررین کے توسط سے زیر بحث آنے والے اہم مسائل میں شامل تھے۔۔۔۔۔۔۔۔

/110