اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق افریقہ کا علاقائی کمیشن تشکیل پایا اور یوگنڈا، نائیجیریا، بوٹسوانا، کانگو، ایتھوپیا، جنوبی افریقہ اور کئی دوسرے افریقی ممالک کے مندوبین نے اپنے اپنے ممالک میں شیعیان اہل بیت (ع) کے مسائل بیان کئے۔ اس کمیشن میں زيربحث آنے والے اہم مسائل درج ذیل تھے:- افریقہ میں جہالت اور ناخواندگی کا دور دورہ ہے اور اس براعظم میں تہذیبی اور تعلیمی غربت کا دور دورہ ہے اور وہاں کے اہل تشیع کو نئے سرے سے دین اور عقائد کی بنیادی اصول کی تعلیم دینے کی ضرورت ہے۔- تشیع کی حمایت کے لئے مسجد کی تعمیر سے بھی زیادہ اہم بات یہ ہے کہ لائق طلبہ اور نوجوانوں کو ایران، ہند اور دوسرے ممالک میں میں روانہ کرکے انہیں تعلیم و تربیت دینے کا اہتمام کیا جائے تا کہ وہ اپنے وطن میں لوٹنے کے بعد جامعات میں تدریس و تربیت کی ذمہ داریاں سنبھالیں۔- ہمیں ایران سمیت دوسرے ممالک ہی سے اپنی امیدیں وابستہ نہیں کرلینی چاہئیں، ہمیں خود بھی حرکت کرنی چاہئے اور اپنے ملکوں میں تشیع کو نظم و نسق دینا چاہئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110
عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کی جنرل اسمبلی کا پانچواں اجلاس 8
افریقہ کے علاقائی کمیشن میں زیر بحث آنے والے اہم مسائل کا خلاصہ
13 ستمبر 2011 - 19:30
News ID: 265521
افریقہ کا علاقائی کمیشن تشکیل پایا اور افریقی ممالک کے مندوبین نے اپنے اپنے ممالک میں شیعیان اہل بیت (ع) کے مسائل بیان کئے۔