12 ستمبر 2011 - 19:30

کوئٹہ۔۔۔۔۔۔خواتین استاتذہ پر تیزاب پھینکنے کا واقعہ قابل مذمت ہے.

ابنا: پیپلزپارٹی کے رہنما و رکن قومی اسمبلی سید ناصر علی شاہ نے کوئٹہ میں‌ خواتین استاتذہ پر تیزاب پھینکنے کے واقعے کو انسانیت سوز اور اسلامی تعلیمات کے برعکس قرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں تعلیمی پسماندگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں خواتین استاتذہ صوبے میں‌علم کی روشنی پھیلانے میں‌اہم کردار ادا کررہی ہیں ان پر تیزاب پھینکنا انتہائی افسوس ناک ہے کوئٹہ میں  پیش آنے والے واقعات  نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے کہ ہم کس طرف جارہے ہیں اور معاشرے کو کس طرف لے جایا جارہا ہے ایسی حرکات کا مہذب معاشرے میں قطعاً اجازت نہیں دی جاسکتی ہے انہوں نے زور دیا کہ حکومت کے ساتھ سیاسی جماعتیں سول سوسائیٹی آئیندہ اس قسم کے واقعات سے بچنے کیلئے اپنا کردار ادا کرئے.

............

/169