10 ستمبر 2011 - 19:30

عرب لیگ نے شام کے داخلی امور میں ہر طرح کی بیرونی مداخلت کو مسترد کرتے ہوئے اس ملک میں اصلاحات کے عمل میں تیزی لانے کی حمایت کی ہے۔

ابنا: عرب لیگ کے جنرل سیکرٹری نبیل العربی نے دمشق میں شام کے صدر بشار اسد کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں کہا کہ عرب لیگ شام میں امن و استحکام باقی رہنے کی خواہاں ہے۔اس ملاقات میں بشار اسد نے کہا کہ عرب لیگ شام کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں سے با خبر ہونی چاہئے اور غیر ممالک کی مداخلت کی مذمت کرنی چاہئے۔اس ملاقات میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں آزاد فلسطینی مملکت کو تسلیم کرانے کی عرب لیگ کی کوششوں جیسے اہم مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیاگيا۔............

/169