5 ستمبر 2011 - 19:30

يمن کي فوج کے ہوائي حملے ميں چاليس افراد مارے گئے ہيں-

ابنا: عيني شاہدين اور مقامي حکام نے بتايا ہے کہ يمن کي فوج نے ملک کے جنوب ميں واقع ابين کے بدامني کے شکار صوبے ميں القاعدہ کے نام نہاد ٹھکانوں پر ہوائي حملے کئے جن ميں تيس عام شہريوں سميت چاليس افراد ہلاک ہو گئے-

يمن کے جنگي طياروں نے ابين کے مرکزي شہر زنجبار سے بارہ کلو ميٹر شمال ميں واقع جعار شہر ميں مسلح افراد کے ٹھکانوں پر حملہ کيا جس ميں تيس عام شہري اور دس مسلح افراد مارے گئے-

جنگي طياروں نے مسلح افراد کے ٹھکانوں کے علاوہ اطراف کي رہائشي عمارتوں پر بھي غلطي سے بمباري کي- اطلاعات کے مطابق اس بمباري ميں کئي اسکول اور مسجديں بھي نشانہ بنيں جہاں مسلح افراد اکٹھا ہوا کرتے تھے- يہ ايسي حالت ميں ہے کہ جرمن خبر رساں ادارے نے بھي رپورٹ دي ہے کہ يمن کے جنگي طياروں نے جعار کے قريب ايک مسجد پر حملہ کيا تھا جس ميں سات افراد ہلاک اور پانچ ديگر زخمي ہو گئے تھے-

يمن کي حکومت کے دعوے کے مطابق مسلح گروہوں نے ابين کے مرکزي شہر سميت کم از کم تين جنوبي شہروں کا کنٹرول اپنے ہاتھ ميں لے رکھا ہے- ادھر يمن کے آمرعبداللہ صالح کے خلاف عوامي احتجاج کا سلسلہ جاري ہے.
..............

/169