ابنا: مقامی حکام کے مطابق جاپانی قوم ابھی تک مارچ میں آنے والے تباہ کن سونامی سے ہونے والے نقصانات کی بحالی میں مصروف تھی کہ اسے ایک اور قدرتی آفت کا سامناکرنا پڑ گیا۔ ہفتہ کے روز مغربی جاپان میں سمندری طوفان طالاس ٹکرانے کے بعد شدید بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا اور مختلف علاقوں سے مٹی کے تودے گرنے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ۔ امدادی کارکنوں کے مطابق منگل تک سمندری طوفان سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 41 تک جا پہنچی جبکہ 50 کے قریب افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔ امدادی کارکنوں نے مزید بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں ابھی تک ہزاروں افراد پھنسے ہوئے ہیں جن تک رسائی کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور ہزاروں متاثرین کو عارضی کیمپوں میں منتقل کرکے انہیں خوراک وادویات وغیرہ فراہم کی جارہی ہیں۔ ............
/169