ابنا: بھارتی اخبار کے مطابق گزشتہ ہفتے وکی لیکس پر جاری کیے جانیوالے خفیہ مراسلوں سے پتہ چلتا ہے کہ اعتدال پسند کشمیری رہ نماء افضل گرو کو معافی دینے کے حق میں نہیں تھے۔ خفیہ مراسلے میں اعتدال پسند کشمیری رہ نما کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔ مراسلے کے مطابق ایک اعتدال پسند کشمیری رہ نماء نے امریکی پولیٹیکل قونصلر سے ملاقات میں کہا کہ ان کا سیاسی دھڑا یہ نہیں چاہتا کہ بھارت افضل گرو کو جرم ثابت ہونے کے باوجود معاف کردے۔ دو ہزار ایک میں بھارتی پارلیمنٹ پر حملے میں افضل گرو کے ملوث ہونے کا جرم ثابت ہوجاتا ہے کہ اسے پھانسی دے دینی چاہیئے۔
..............
/169