ابنا: علاؤالدين بروجردي نے غزہ کے محاصرے اور کاروان آزادي پر حملے کے بار ے ميں اقوام متحدہ کي تحقيقاتي کميٹي کي جانبدارانہ رپورٹ کا حوالہ ديتے ہوئے کہا ہے کہ اس رپورٹ سے اقوام متحدہ کي ساکھ متاثر ہوئي ہے- ايران کے رکن پارليمان نے کہا کہ اسرائيل اقوام متحدہ کي تائيد ہي کے نتيجے ميں قائم ہوا ہے اور صہیوني ریاست بدستور اس عالمي ادارے کو اپنے اثرو رسوخ کے تحت چلارہي ہے-
واضح رہے کہ جيفري پالمر کي قيادت ميں اقوام متحدہ کي تحقيقاتي کميٹي نے غزہ کے لئے جانے والے کاروان آزادي پر اسرائيلي فوجيوں کے وحشيانہ حملے کو جائز قرار ديتے ہوئے مذکورہ بحري کارواں کي غزہ روانگي کو غير قانوني قرار ديا ہے-اکتيس مئي دوہزار دس کو صہیوني فوج کے کمانڈوز نے غزہ کے لئے عالمي امداد لے جانے والے کاراون آزادي ميں شامل بحري جہاز مرہ مرہ پر بين الااقوامي سمندري حدود ميں حملہ کرديا تھا-اس حملے ميں ترکي سے تعلق رکھنے والے نو امن کارکن شہيد ہوگئے تھے- اسرائيل نے غزہ کے پندرہ لاکھ لوگوں کا محاصرہ کر رکھا ہے ............
/169