ابنا: روس کے وزیر خارجہ سرگئي لاوروف نے شام کے تیل کی خریداری پر پابندی کے یورپی یونین کے یک طرفہ فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ کہا ہے کہ یک طرفہ پابندیاں ٹھیک نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ امر کسی بحران کے حل کے لئے تعاون کو ختم کرنے کا باعث بنے گا۔واضح ر ہے کہ یورپی یونین کے وزرائے خارجہ نے پولینڈ میں گزشتہ روز منعقد ہونے والے غیر سرکاری اجلاس میں شام سے تیل کی درآمد پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے لیکن اس پابندی پر شام اور اٹلی کے درمیان ہونے والے تیل معاہدوں کی وجہ سے ڈھائی مہینوں تک عمل درآمد نہیں ہوسکے گا۔............. 169
2 ستمبر 2011 - 19:30
News ID: 263409
روس نے شام سے تیل خریدنے پر پابندی کے یورپی یونین کے یک طرفہ فیصلے کی مخالفت کی ہے۔