ابنا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق جان سی کارن بلم نے ایک انٹرویو میں جارج بش کی صدارت کے دوران امریکی خارجہ پالیسی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گيارہ ستمبر کا واقعہ عراق پر حملے کے لئے امریکی حکومت کا ایک حربہ بن گيا۔
جرمنی میں سابق امریکی سفیر نے کہا کہ جارج بش کی جنگ پسندانہ پالیسی کے پیش نظر اگر گیارہ ستمبر کا واقعہ پیش نہ آتا تو بھی جارج بش عراق پر حملے کے لئے کوئي اور بہانہ تلاش کرلیتے۔ جان سی کارن بلم نے امریکہ کی اقتصادی حالت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ماہرانہ تجزیہ و تحلیل کے بعد ہمیں یہ پتہ چلا کہ جنگ عراق امریکی اقتصاد کا بتدریج دیوالہ نکلنے کا ایک سبب تھی۔.............. /169