ابنا: ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانیوزیراعظم منموہن سنگھ آئندہ ماہ کے اوائل میں بنگلہ دیش کا دورہ کریں گے۔ منموہن سنگھ 6 ستمبر کو دو روزہ دورے پر ڈھاکہ پہنچیں گے جہاں وہ بنگلہ دیشی ہم منصب شیخ حسینہ واجد سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے۔ سابق بہندوستانی وزیراعظم اندرا گاندھی کے 1970ء کی دہائی میں بنگلا دیشی دورے کے بعد کسی بھی ہندوستانی وزیراعظم کا بنگلا دیش کا یہ پہلا باضابطہ سرکاری دورہ ہوگا۔ اس سے قبل سابق بھارتی وزراء اعظم راجیو گاندھی‘ چندر شیکھر‘ پی وی نرسیما راؤ اور اندر کمار گجرال سارک سربراہ کانفرنس میں شرکت یا پھر بنگلا دیش میں آنے والے سمندری طوفان کے پیش نظر ڈھاکہ کا دورہ کرچکے ہیں جبکہ سابق بھارتی وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی نے جولائی 1999ء میں ڈھاکہ کولکتا بس سروس کا افتتاح کرنے کے لئے چند گھنٹے کے لئے بنگلا دیش کا دورہ کیا تھا۔
.............
/169