28 اگست 2011 - 19:30

لیبیا کے صدر معمرقذافی کے ایک ذاتی محافظ عبد السلام خلف اللہ النداب نے قذافی کی زندگی کے بعض ہولناک جرائم کا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرنل قذافی ایک شیطان صفت، فاسق و فاجر اور عیاش انسان تھا ۔

ابنا: القنات سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لیبیا کے صدر معمرقذافی کے ایک محافظ  عبد السلام خلف اللہ النداب نے قذافی کی زندگی کے بعض ہولناک جرائم کا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرنل قذافی ایک شیطان صفت اور عیاش انسان تھا ۔ اس نے کہا کہ قذافی نماز نہیں پڑھتا تھا، روزہ نہیں رکھتا تھا اور کسی کو اس وقت تک کوئی عہدہ نہیں دیتا تھا جب تک وہ اس کی اموس پر تجاوز نہیں کرلیتا تھا اس نے کہا کہ قذافی کے 90 فیصد وزراء نے اپنا شرف کھودیا تھا ان کی بیویاں اور بیٹیاں قذافی کی درندگی سے محفوظ نہیں رہ سکیں۔

النداب نے کہا کہ  قذافی اپنا تمام دن عورتوں کے ساتھ گزارتا تھا وہ عورتوں کے ساتھ لہو و لعب میں مشغول رہتا تھا۔

قذافی کے ذاتی محافظ نے کہا کہ  جب قذافی کے بیٹے نے ایک سو ئیسی خادمہ کو جنسی اذیت و آزار پہنچایا اور یہ خبر میڈيا میں آگئی اور لوگوں کے جذبات بھڑک گئے تو قذافی نے اس معاملے کو دبا دیا اور لوگ اسے بھول گئے قذافی کے محافظ نے کہا کہ قذافی دین کو دنیاوی مقاصد کے لئے استعمال کرتا تھا۔اس نے کہا کہ قذافی ہر جگہ محافظ عورتوں سے استفادہ کرتا تھا، اس نے کہا کہ قذافی مکمل طور پر ایک شیطان صفت اور فاسق و فاجر انسان تھا ۔قذافی کے ذاتی محافظ نے کہا کہ قذافی کی بیوی صفیہ تمام حالات سے آگاہ تھی لیکن اس کی حیثیت ایک کنیز سے زیادہ نہ تھی وہ کچھ نہی کرسکتی تھی اس نے کہا کہ بنغازی کی نرس کے قذافی کے ساتھ جنسی روابط تھے اور وہ ہمیشہ قذافی کے ہمراہ رہتی تھی۔ .............

/169