ابنا: روزنامہ نيشن نے اپني رپورٹ ميں لکھا ہے کہ حکومت پاکستان نے امريکي سفير کيمرون منٹر کو خط لکھ کر پاکستان سے دوسو امريکي سفارتکاروں کے نکل جانے کا حکم دے ديا ہے - روزنامہ نيشن کے مطابق ان امريکي سفارتکاروں کو آئندہ چاليس دن کے اندر پاکستان سے چلے جانا ہوگا -اس رپورٹ کے مطابق امريکي سفير اس وقت چھٹياں گذارنے کے لئے پاکستان سے باہر ہيں اور جب وہ واپس آئيں گےتو پاکستان کے خط اور پاکستان سے امريکي سفارتکاروں کے اخراج کے معاملے کاجائزہ ليں گے -پاکستان سے امريکي سفارتکاروں کے اخراج کي خبر منظر عام پر آنے کے بعد اسلام آباد ميں امريکي سفارتخانے نے ان ميں سے بعض خبروں کي ترديد کي ہے - پاکستان سے امريکي سفارتکاروں کو نکالے جانے کي خبر ايک ايسے وقت سامنے آئي ہے جب کچھ دنوں قبل حکومت پاکستان نے امريکي سفارتکاروں پر ملک ميں آزادانہ نقل و حرکت پر پابندي لگادي تھي- گذشتہ جنوري ميں امريکہ اور پاکستان کے درميان جو کشيد گي پيدا ہوئي تھي اس کے بعد سے اب تک دونوں ہي ملکوں کي حکومتوں نے کوشش کي ہے کہ ايک دوسرے پر دباؤ ڈال کر فريق مقابل کو اپنے موقف سے پيچھے ہٹنے پر مجبور کريں-
اسي سلسلے ميں امريکي حکومت نے گذشتہ مہينوں کے دوران پاکستان کے لئے فوجي امداد معطل اور اسلام آباد پر دہشتگردي کي حمايت کا الزام عائد کرکے اس بات کي کوشش کي وہ اسلام آباد کو وائٹ ہاؤس کے مطالبات ماننے پر مجبور کرے - اس کے جواب ميں حکومت پاکستان نے بھي امريکہ کے ساتھ انٹليجنس تعاون منقطع ، افغانستان سے ملنے والي پاکستان کي سرحدوں پر سلامتي کي صورتحال کويقيني بنانے ميں تعاون نہ کرنے اور امريکي سفارتکاروں کي نقل و حرکت پر پابندي اور انہيں ملک سے نکالنے کي دھمکي ديتے ہوئے وائٹ ہاؤس کو اپنے موقف سے پيچھے ہٹنے پر مجبور کرنے کي کوشش کي - پاکستان کہ جس کے بارے ميں بعض امريکي حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگردي کے خلاف امريکي مہم اور افغانستان ميں نيٹو کي جنگ ميں اہم کردار کا حامل ہے واشنگٹن کي ڈيپلوميسي ميں اپني پوزيشن برقرار رکھ کر اس بات پر يقين رکھتا ہے کہ وائٹ ہاؤس کو پاکستان پر اپنا دباؤ کم کرنا ہي پڑے گا - امريکہ ميں پاکستان کي حمايت کرنے والوں کا کہنا ہےکہ ايسے وقت جب امريکہ افغانستان سے بتدريج اپني فوج واپس بلانے کے منصوبے پر غور کررہا ہے پاکستان کي کار کردگي پر تنقيد سے بچتے ہوئے اسلام آباد کو واشنگٹن کےساتھ تعاون پر مائل رکھنا چاہئے -
ماہرين کا کہنا ہے کہ افغان جنگ ميں پاکستان کي اہميت کے پيش نظر ہي امريکي ذرائع ابلاغ ميں يہ خبريں آرہي ہيں کہ امريکہ نے پاکستان سے کہا ہے کہ وہ اس کے لئے فوجي امداد اسي وقت بحال کرے گا جب اسلام آباد امريکي سفارتکاروں کو نکالنے کے اپنے فيصلے پر نظر ثاني کرے گا -...............
/169