ابنا: عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لیبیا کے انقلابیوں نے باب العزیزیہ پر مکمل قبضہ کرکے 4 دہائیوں پر مشتمل کرنل قذافی کی ظالمانہ حکومت کا خاتمہ کردیا ہے۔ انقلابیوں کا کہنا ہے کہ باب العزیزيہ مکمل طور پر ان کے کنٹرول میں ہے اور قذافی کا یہاں کوئی سراغ نہیں ملا ہے انقلابیوں کا کہنا ہے کہ وہ گھر گھر قذافی کی تلاش و جستجو کررہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کرنل قذافی کا حشر بھی عراق کے سابق ڈکٹیٹر صدام معدوم جیسا ہی ہوگا۔
.............
/169
23 اگست 2011 - 19:30
News ID: 261634
عرب ذرائع کے مطابق لیبیا کے انقلابیوں نے باب العزیزیہ پر مکمل قبضہ کرکے 4 دہائیوں پر مشتمل کرنل قذافی کی ظالمانہ حکومت کا خاتمہ کردیا ہے۔