ابنا: اطلاعات کے مطابق عراقی پارلیمنٹ کے نمائندے جواد الحسناوی نے نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایک ایسے وقت میں کہ جب عراق میں دیگر سفارت خانوں کے ملازمین کی تعداد سو سے زیادہ نہیں ہے بغداد میں امریکی سفارت خانے کے ملازمین کی تعداد تین ہزار ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی سفارت خانے کے اکثر ملازمین امریکہ کی جاسوس تنظیم کے لیے کام کرتے ہیں اور یہ بات قابل قبول نہیں ہے۔ انہوں نے ایک بار پھر اس بات پر زور دیا کہ صدر گروپ حتی عراق میں ایک امریکی فوجی کی موجودگي کا بھی مخالف ہے۔ انہوں نے کہا کہ چاہے فوجی طریقے سے ہو یا پرامن طریقے سے ہم عراق میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کا مقابلہ کریں گے۔
............
/169