ابنا: اطلاعات کے مطابق ہندوستان کے معروف قانون دان جناب وصی احمد نعمانی اور اسلامی آرٹ کے ماہر جناب یوسف حسین غوری نے سحر ٹی وی کے پروگرام صبح زندگی میں بحثیت مہمان شرکت کی اور قران کریم کی بین القوامی نمایش کے انعقاد اور اس نمائش میں شرکت کی دعوت پر ایرانی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس کام کو مزید وسعت دئیے جانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ پرو گرام صبح زندگی کے میزبان ساجد رضوی کے ایک سوال کے جواب میں جناب وصی احمد نعمانی نے بتایا کہ قران سائنس اور کائنات کے موضوع پر ان کی ریسرچ کا عالمی سطح پر خاصا خیرمقدم کیا جارہا ہے۔
احمد نعمانی نے جو پیشے کے لحاظ سے قانون دان ہیں قران کریم کو انسانی معاشروں کے لئے مکمل ضابطہ حیات اور ایک ایسا قانون بتایا جو دنیا کے تمام قوانین پر برتری رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قران کریم کی بین القوامی نمائش اور اس نمائش میں ایران کے مختلف طبقات کی شرکت سے اندازہ ہوتا ہے کہ ایران میں قران جزدان میں نہیں بلکہ لوکوں کے ایمان میں ہے۔ پرگرام صبح و زندگی کے دوسرے مہمان کی حثیت سے جناب یوسف حسین غوری نے بتایا کہ وہ پچھلے پانچ برسوں سے اسلامی اسلمی فن پاروں پر کام کررہے ہیں اور عرصہ تین سال سے انہوں نے قران کریم کے خطی نسخوں کو میوزیم اور کتب خانوں سے نکال کران کو دیدزیب فن پاروں تبدیل کردیا ہے ۔ جناب یوسف حسین غوری نے بتایا کہ وہ کئی ایک ممالک دورہ کرچکے ہیں تاہم تہران کی بین القومی نمائشں میں شرکت پر انہیں بے حد خوشی ہی اور وہ چاہتے کہ انہیں آئندہ سال بھی اس نمائش میں شرکت کا موقع ملے۔ انہوں نے بتایا کہ تہران کی بین القوامی نمائش میں لوگوں نے ان کے فن پاروں کو بے حد سراہا جس انہیں کافی حوصلہ ملا اور وہ چاہتے کہ وہ اس میدان میں مزید کام کریں ۔ واضح رہے کہ قران کریم کی بین القمی سالانہ نمائش ہرسال ماہ مبارک رمضان کے موقع پر منعقد کی جاتی ہے ۔ ایک ماہ تک جاری رہنے والی اس نمائش کو ایک اندازے کے مطابق لاکھوں افراد دیکھنے آتے ہیں۔ اس نمایش کے ذیل میں مختلف نوعیت کے سیمنارز، ورکشاپس اور قران سے متعلق کوئز پرگراموں کے علاوہ ہنر و آرٹ کے مقابلے بھی منعقد کئے جاتے ہیں ۔
............
/169