16 اگست 2011 - 19:30

اسلامي جمہوريہ ايران کي ہلال احمر سوسائٹي کے جنرل سکريٹري نے کہا ہے کہ صوماليہ کے قحط زدہ عوام کے لئے بہت جلد انسان دوستانہ امداد کي مزيد سات کھيپيں ارسال کي جائيں گي.

ابنا: ظاہر رستمي نے بتايا ہے کہ ہوائي راستوں سے ان امدادي کھيپوں کو ارسال کئے جانے کي اجازت مل جانےکي صورت ميں ايران کي ہلال احمرسوسائٹي صوماليہ کے عوام کے لئے امدادي کھيپوں کي ترسيل بڑھا دےگي-

ايران کي ہلال احمر سوسائٹي کے جنرل سکريٹري ظاہر رستمي نے بتايا کہ صوماليہ کے قحط زدہ عوام کے لئے ايران کي انسان دوستانہ امداد کي چوتھي کھيپ اس وقت پيک کي جارہي ہے اور جلد ہي اسے صوماليہ روانہ کرديا جائے گا -

اب تک ايران کي طرف سے صوماليائي عوام کے لئے تين امدادي کھيپيں ارسال کي جاچکي ہيں - ايراني ہلال احمر کي امداد ٹيم بھي صوماليہ پہنچ چکي ہے جہاں اس ٹيم کے ارکان قحط زدہ عوام کي مدد ميں مصروف ہيں - ايران کي ہلال احمر نے صوماليہ ميں قحط زدہ عوام کے علاج معالجے کے لئے فوري طور پر دو عارضي اسپتال بھي قائم کرديئے ہيں -

صوماليہ سے موصولہ رپورٹ کے مطابق اس ملک ميں قحط اور بھکمري کے شکار عوام ميں کالرا اور ديگر وبائي امراض تيزي سے پھيل رہے ہيں -
............

/169