ابنا: گڑھی خدا بخش بھٹو میں نو منتخب صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب خان آزاد کشمیر کابینہ کے اٹھارہ وزرا، سات ایم ایل ایز اور تین خواتین اراکین قانون ساز اسمبلی کے ہمراہ شہید ذوالفقارعلی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹوکے مزارپر حاضری کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیرچوہدری عبدالمجید کا کہنا تھا کہ کشمیر کی بنیاد پر ہی پیپلزپارٹی کا قیام ہوا جب کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ہی کشمیریوں کو جمہوریت کا تحفہ دیا جس کے باعث کشمیری عوام نسلوں تک بھٹو خاندان اور پیپلزپارٹی کے قرض دار رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی حیثیت سے نہیں بلکہ ایک چوکیدار کی حیثیت سے مزار پر آیا ہوں۔
...........
/169