16 اگست 2011 - 19:30

عراق میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے تاکید کی ہے کہ بندر مبارک کے بارے میں عراق اور کویت کے درمیان پیدا ہونے والے بحران میں ایران کی کوئی مداخلت نہیں ہے۔

ابنا: النہرین سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیرحسن دانائی فر نے تاکید کی ہے کہ بندر مبارک کے بارے میں عراق اور کویت کے درمیان پیدا ہونے والے بحران میں ایران کی کوئی مداخلت نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ایران پر عائد الزامات بے بنیاد ہیں  دانائي نے کہا کہ عراق اور کویت کے اندرونی معاملات میں ایران کی کوئي مداخلت نہیں ہے اور بندر مبارک کا معاملہ عراق اور کویت کا اپنا معاملہ ہے۔ واضح رہے کہ کویت عراق کی سرحد کے قریب ایک بندگاہ تعمیر کرنا چاہتا ہے جس کی وجہ سے عراق اور کویت کے تعلقات کشیدہ ہوگئے ہیں۔ ..............

/169